
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
برمنگھم (Birmingham) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام کابینہ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 3تا 7 مارچ 2021ء تک
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and
Edinburgh ) میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم وبیش137 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”برکاتِ صدقات“ کے
موضوع پر بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ صدقہ نکالنے کی
فضیلت بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو اپنا صدقہ دینے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے اللہ پاک کی رضا کےلئے دین کی خدمت کرنے کے حوالے سے نکات پیش کئے اور مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکروں کی پابندی کروانے اور
دیگر دینی کاموں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ(Tooting) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے کفن دفن کا طریقہ ،مستعمل
پانی اور اسراف سے بچنے اور نزع کے بارے میں بیان کیا نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومیت کے غسل و کفن دینے
کی تربیت حاصل کرنے کا ذہن دیا تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ میت
کو غسل و کفن دے سکیں۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں مارچ
2021ء کی پہلی پیر شریف کو ڈنمارک میں یوم
قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 33اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 3 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں مارچ
2021ء کی پہلی پیر شریف کو اسپین (Spain) کی ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) کے مختلف شہروں میں
یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 178 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 58 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی نیز 2 اسلامی بہنوں نے ایام قفل
مدینہ منانے کی سعادت بھی حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ سنتو ں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم( Rotterdam) ، دین ہاگ( Den Haag) اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی تقریباً22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر کابینہ نگران اسلامی
بہن نے” صدقہ کی برکات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کوبزرگان دین کے راہ خدا میں اپنی پسندیدہ چیز صدقہ و خیرات
کرنے کے واقعات بتائے نیز راہِ خدا عزوجل میں خوب صدقہ و خیرات کرنے اور بخل سے بچنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں روٹرڈیم( Rotterdam) ، دین ہاگ( Den
Haag) اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
امریکہ کے ڈویژن
نیو یارک میں 6 مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتےامریکہ کے
ڈویژن نیو یارک میں 6 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو،
اوقیانوس ایونیو، بینسن ایوینیو، اسٹیٹ آئی لینڈ(Coney Island, Foster Avenue,
Ocean Avenue, Brighton Beach, Bensonhurst Avenue, Staten island) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 131 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
اسلامی بہنوں نے”برکاتِ صدقات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو صدقات کی فضیلت بتاتے ہوئے گھروں میں صدقہ بکس رکھنے نیز
اپنے صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتےکینیڈا کے
مختلف شہروں مانٹریال، سری، ریجائنا، کیلگری، برامپٹن(Montreal, Calgary, Regina, Brampton, Surrey)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش 102 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”برکاتِ صدقات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کرنے نیز اپنی زکوةاور صدقات دعوت اسلامی کو دینے
کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہر
مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر مانٹریال( Montreal) میں بذریعہ
اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 25
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے شہر
تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعما ل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔