
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام13 مارچ 2021ء کو یورپین یونین ریجن کی کابینات کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی( Itlay) ، اسپین (Spain)، ڈنمارک (Denmark)، بیلجیم (Belgium)، آسٹریا (Austria) ،
پرتاگال( Portugal)،جرمنی( Germany )اور ہالینڈ (Holland) کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ”ایک نگران کو کیسا ہونا چاہیئے
“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مختلف امور پر نکات پیش کئے۔

یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Itlay) کے علاقے بوستو ارسیزیو( Busto
Arsizio) میں گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن
نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کے غسل میت میں شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مرحومہ
کے عزیزوں سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے نیک اعمال کا ذہن دیا نیز
مرحومہ کی بیٹی پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں عملاً شرکت کے
لئے ترغیب کے ساتھ ساتھ مدرستہ المدینہ
بالغات میں پڑھنے اور شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقے ترینیتات میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 13 مارچ 2021ء کو اسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 24
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذیلی سطح پر مقرر اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا
طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور
اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
اٹلی کی ڈویژن میلان کے علاقے گلراتے میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیراہتمام مارچ 2021ء کے دوسرے ہفتے اٹلی (Itlay) کی ڈویژن میلان (Milan)کے علاقے گلراتے (Gallarate ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے ”آقاﷺ
کا سفر معراج“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو سفر معراج کا خلاصہ بیان کیا نیز حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا مختصر تعارف بیان کیا۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021 ءکےدوسرے ہفتے ڈنمارک ( Denmark) میں 3 مقامات پر
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 52 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”آقا ﷺکا سفر معراج“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 23
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”آقا ﷺکا سفر
معراج“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سفر معراج کا خلاصہ بیان
کیانیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر(Vienna) میں بذریعہ فون
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی
دعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ2021ء کے دوسرے ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)، لوگرونیو (Logroño)، کاسپے (Caspe)، آرجینڈہ (Argenda) اور پیترائکس (Patraix) وغیرہ شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”آقا ﷺکا سفر معراج“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ 2021ءکے دوسرے ہفتے میں ڈنمارک
(Denmark )میں 3 دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوة کورس “ کا انعقاد کیا گیا
جس میں 18مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں
،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ
نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و
عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔
اسپین کے ڈویژن بارسلونا اور بادالونا کے مختلف
علاقوں میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ 2021ء کے پہلے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے مختلف علاقوں میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں 109 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
شعبہ علاقائی
دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی میں
بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay )میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں اٹلی کی دو ڈویژن پراتو ( Prato ) اورکارپی ( carpi ) کی علاقائی دورہ
کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 18
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے وقت جن مسائل کا سامنا ہوتا ہے اس کے حوالے سے اہم
نکات پیش کئے نیز اس بات کی ترغیب دلائی کہ ہمیں نیکی کی دعوت دینے کے فضائل اور
دعائے عطار سے حصہ پانے کے لئے نیکی کی دعوت دینی چاہیئے۔
یوکے لندن ریجن
کے علاقے ریڈنگ میں تین دن پر مشتمل ”فیضان
زکوۃ کورس “ہو نےجارہا ہے

دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام18
مارچ2021ء سے یوکے لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ (Reading) میں تین دن پر مشتمل ”فیضان زکوۃ کورس “ہو نےجارہا
ہے۔ کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔
اس کورس
میں زکوۃ کا بیان،
قراٰن و حدیث کی روشنی میں، زکوۃ کی حکمت، سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ
کیسے نکالی جائے، زکوۃ نکالنے کا طریقہ وغیرہ اس کے علاوہ مزید سیکھ سکیں گیں ۔
داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے
علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔