یوکے کی ریجنز
میں شعبہ ازدیادِ حب کے زیر اہتمام دینی
کاموں کی چند جھلکیاں

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ازدیادِ حب کے زیر
اہتمام ماہ فروری 2021ء میں یوکے کی لندن،
برمنگھم ، بریڈ فورڈ اور اسکاٹ لینڈریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے20 ایسی
اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے مدنی ماحول سے دور تھے۔
ان میں سے 7 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی، 7 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی، 4اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/
پڑھوایا، 8اسلامی بہنوں نے شارٹ کورس کیا/ کروایا، 4 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار
رسالہ پڑھا اور 5 اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی
بہنوں کے فروری 2021 ء میں یوکے کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:149
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:942
روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار749
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات :135
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1ہزار317
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 190
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 745
ہفتہ وار علاقائی دورہ
(شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):443
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16ہزار158
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار534

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12مارچ 2021ءکو یوکے
ویسٹ لندن (West London)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیزڈونیشن کے لئے
مزید کوشش کرنے ترغیب دلاتے ہوئے دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے برمنگھم
ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر لیسٹر میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر لیسٹر(Leicester) میں
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن مشاورت اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامى کے شعبہ محفل نعت کےزیر اہتمام گزشتہ
دنوں یوکے لندن ریجن کےعلاقےریڈنگ (Reading )میں محفل نعت كا انعقاد كیا گیا جس میں 23اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے مختلف
ریجنز میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی
اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام فروری 2021ء میں یوکے کے مختلف ریجنز
میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی
تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ رہا جن میں تفصیل درجِ ذیل ہے:
برمنگھم(Birmingham) ریجن سے8،بریڈفورڈ(Bradford) ریجن سے 6 ، مانچسٹر(Manchester) ریجن سے 12،لندن (London) ریجن سے 2اورآئرلینڈ(Ireland) ریجن سے 1اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔
کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں
کو غسل دیں گی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ریجن شب و روز
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شب و روز یوکے ریجن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی
وقت پر دینے پر حوصلہ افزائی کی نیزدعوتِ اسلامی کے مدنی پھولوں کے مطابق اطاعت
کرتے ہوئے نیکی کے کام کرنے پر تربیت کی۔
گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 3تا 9
مارچ 2021ء تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند
جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
340اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
460اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
565اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار513 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
821 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
563 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”فيضانِ شعبان“ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 5ہزار ،
لندن ریجن سے 2ہزار105، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار401، برمنگھم ریجن سے 6 ہزار 517،
آئرلینڈ سے 77 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے421اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت
حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا18ہزار521 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فيضانِ شعبان“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبریڈفورڈ
ریجن کے علاقے ہالی فیکس(Halifax) اور کیگلی ( Keighley)محافل نعت كا
انعقاد كيا گیا جن میں کم و بیش 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور محافل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم
ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کی ڈویژن ناٹنگھم میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ایسٹ
مڈلینڈز کابینہ کی ڈویژن ناٹنگھم (Nottingham) میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیزسالانہ ڈونیشن کے حوالے سے اہم
نکات پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 12 مارچ 2021ء کو یو کے ریجن کے شہرلیسٹر(
Leicester) میں 3 دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃ کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش
28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں
،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ
نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و
عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں
نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار فرمایا نیز
کورس کے اختتام پرکورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے دیگر شارٹ کورسز کرنے، سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنےاور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے کی
نیت کا اظہار بھی کیا۔