دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ 2021ء کے آخری ہفتے ہالینڈ( Holland) میں8 دن پر مشتمل کورس بنام”رمضان کیسے گزاریں؟“کا
اختتام ہوا جس میں روٹرڈیم(Rotterdam) دین ہیگ(Den Haag) اور ایمسٹرڈیم (Amsterdam ) کی کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام05اپریل 2021ء کو ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریبا
10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور مستعمل
پانی کے مسائل بتاتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کے
سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینےاور اس شعبے کے تحت
دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”قبر کی پہلی رات“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5 ہزار131 اسلامی بہنوں نے رسالہ” قبر کی پہلی رات“پڑھنے /
سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام مارچ 2021 ءمیں یورپین
یونین ریجن کے ملک بیلجیم( Belgium)، ڈنمارک (Denmark)، سویڈن ( Sweden)، اٹلی (Itlay) ، جرمنی (Germany) اور ہالینڈ (Holland) میں بذریعہ اسکائپ ڈیلی کلاسز کا
انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 172 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ان ڈیلی کلاسز میں اسلامی بہنوں کو روزانہ قرآن پاک کی تلاوت ، تر جمہ کنزالعرفان و تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل ہوتی
ہے جبکہ فقہ ڈیلی کلاسز میں تقریبا 78
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ڈیلی کلاسز کا سلسلہ وقتاً فوقتاً ہوتا رہتا ہے جس میں باآسانی شرکت کی جاسکتی ہے۔
داخلے کی
خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل2021 کے پہلے ہفتے ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم
(Rotterdam) ،دین ہاگ (Den
Haag ) اور ایمسٹرڈیم(Amsterdam) کی تقریبًا23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ” اموات سے عبرت حاصل کیجیے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
مرنے سے پہلے موت کی تیاری کرنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی
بہنوں کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اپریل 2021ء کے
پہلے ہفتےاسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس (Besós)، سانت کرست (Sant Crist)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، کورنییا (Cornellá) اور مونتقادہ (Montcada) وغیرہ
علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 242 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اموات سے عبرت حاصل
کیجئے“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے زیر اہتمام 06 اپریل 2021ء ریجن سینٹرل افریقہ کے ملک یوگینڈا سےمدنی مشورہ ہوا
جس میں نگران کابینہ سمیت ریجن مشاورت کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
ریجن نگران حاجی محمد صدیق عطاری نے مدنی عطیات
جمع کرنے اور 12 مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی
کاموں کا جذبہ دیا مساجد اور مدارس بنانے کا ذہن دیا اور اہداف دئیے۔ ریجن نگران حاجی محمد صدیق عطاری نے نائجیریا،
گھانا، بینین ،تنزانیہ، کینیا،نیروبی، زنزیبار، ممباسہ، میں مدنی کام بڑھانے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:محمد
ندیم عطاری ریجن سینٹرل افریقہ ذمہ سوشل میڈیا و مدنی چینل)
رکن بنگلہ
دیش مشاورت نے بنگلہ دیش کے شہر چاند پور
میں دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حضرت مولانا ڈاکٹر پیر حجۃ اللہ نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ اور حافظ و قاری عتیق اللہ خان مجددی نقشبندی سے
ملاقات کی۔
اس موقع پر
رکن بنگلہ دیش مشاورت نے علماء کرام کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا
نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا
تعارف پیش کروایا جس پر علماء کرام نے
اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کےلئے خصوصی دعا کی۔
ساؤدرن افریقہ
ریجن کے ملک موزمبیق میں” رمضان کیسے گزاریں
کورس“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک موزمبیق ( Mozambique )میں 8
دن پر مشتمل” رمضان کیسے گزاریں؟ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال رمضان ،لیلۃ القدر
کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات سے بریف کیا۔
بنگلہ دیش کے شہر سیدپور زون میں شعبہ مدنی عطیات بکس کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی عطیات بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے شہر سیدپور زون میں شعبہ مدنی عطیات بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 14
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح
کی مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور زیادہ سے
زیادہ مدنی عطیات جمع کروانے کاذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
مدنی ریجن کے
ملک عرب شریف میں ون ڈے سیشن اور ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن
کے ملک عرب شریف میں 9 مقامات پر ون ڈے سیشن اور 12 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 210 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اموات سے سبق حاصل
کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو اموات سے عبرت حاصل کرنے ، موت کی تیاری کرنےاور ہر وقت اپنی موت
کو یاد رکھنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔
Under
the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in Holland
on 4th April 2021 via Skype. Approximately, 18 Islamic sisters from
Rotterdam and Den Haag had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.
The
female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the
topic ‘blessings of Zakat’ in the local Dutch language and explained the
attendees
(Islamic sisters) the blessings and importance of Zakat. Furthermore,
she gave them the mindset of giving their Zakat to Dawat-e-Islami.
Dawateislami