دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 8اپریل 2021ءکو لندن ریجن کے علاقے چشم (Chesham)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن پہنانے کے حوالے سے شرعی معلومات فراہم
کیں نیزمستعمل پانی، اسراف سے بچنے کے
متعلق بھی اہم نکات پیش کئے۔ کفن دفن ٹیسٹ دینے اور کتاب تجہیز وتکفین کتاب پڑھنے
کی ترغیب بھی دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8اپریل 2021ءکویوکے
لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ (Reading)میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”موت پر صبر “کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر کی اہمیت
وثواب کے بارے میں نکات بھی پیش کئے۔
عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن کاملائیشیا کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کاملائیشیا
کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی
مشورہ ہوا ۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ملائیشیا میں تنظیمی ترکیب کے مطابق ملٹی میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام شروع کرنے
اور مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے سے متعلق ترغیب دلائی۔
شعبہ مکتبۃ
المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں عرب شریف کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
بیرون ممالک مکتبۃ المدینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عرب شریف میں مکتبۃ المدینہ کے مسائل
پر بات کی نیز رمضان المبارک میں قراٰنِ
پاک کی تقسیم کے لئے اسلامی بہنوں میں زیادہ سے زیادہ ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک تنزانیہ میں 8 دن پر مشتمل ”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ (Tanzania)میں 8 دن پر مشتمل ”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 21
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل، نیز
استقبال ماہ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران
کے جزیرہ قشم میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ
دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایران
کے شہر چا بھار مراد آباد میں محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش30اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کےموضوع پر بیان کیااور محفلِ
نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
قطب مدینہ کابینہ
مدنی ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام07 اپریل2021ء کوقطب مدینہ کابینہ مدنی ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا
جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو رسالہ نیک اعمال اپنی ذمہ داراسلامی بہن
کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
شعبہ شب وروز للبنات کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ کے ممالک کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کےشعبہ شب وروز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل
افریقہ کے ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں تنزانیہ،کینیااور یو گینڈا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ بین
الاقوامی امور کی رکن شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول دینے، دینی کاموں کی مدنی خبریں دینے،ماہنامہ
فیضانِ مدینہ پڑھنے پڑھانے اور اس کے بارے
میں فیڈ بیک دینے، ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریر ی مقابلے میں حصہ لینے اور
دوسری اسلامی بہنوں کو بھی تر غیب دینے کے بارے میں مدنی پھول دئیے۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت گزشتہ
دنوں عرب شریف عطاری کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔاسلامی
بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے
کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسپین کے ڈویژن
ترتوسا کے علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اپریل 2021ء کے پہلے ہفتےاسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tortosa)کے علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں
کاسپے (caspe)اورتا راگونا (Taragona) کی کم و بیش22 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اموات سے عبرت حاصل
کرنے،موت کی تیاری کرنے اور ہر وقت اپنی موت کو یاد رکھنے کے حوالے سے اہم نکات پیش
کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام06 اپریل 2021ء
کو آسٹریاکے شہرویانا(Vienna) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
Dawateislami