
Under the supervision of Majlis
Islah-e-A’maal, an ‘Islah-e-A’maal Ijtima’ was held in East Birmingham, UK in
previous days. 578 Islamic sisters had the privilege of attending this
spiritual Ijtima’.
The female preacher of Dawat-e-Islami
delivered a Sunnah-inspiring Bayan, briefed the attendees (Islamic sisters) about the booklet, ‘Nayk A’maal’ and gave them the mindset of
analyzing their deeds daily and becoming the practicing individuals of Nayk
A’maal.
Weeky Sunnah-inspiring Ijtima’at held in West
Midlands Kabinah and Black Country (Birmingham Region, UK)

Under the supervision of Dawat-e-Islami, weeky
Sunnah-inspiring Ijtima’at were held in West Midlands Kabinah and Black Country (Birmingham Region, UK) in the last week. Approximately, 578 Islamic
sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami
delivered Sunnah-inspiring Bayans on the topic ‘blessings of forgiveness’ and motivated
the attendees (Islamic sisters) to keep associated with religious environment of Dawat-e-Islami and acquire
the religious knowledge.

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں مدنی ریجن عرب شریف
کی زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ملک نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کودینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول بتاتےہوئےدینی
کاموں کو بڑھانے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کرنے
کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی نیز تقرری کےحوالےسے بھی نکات بیان کئے جس
پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
ریجن یوکے کے زون برمنگھم کی کابینہ مڈلینڈ میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد

اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں ریجن یوکے کے زون برمنگھم کی
کابینہ مڈلینڈ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں مڈلینڈ کی اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ بتایا اورکفن دفن کاطریقہ
سکھایانیز اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے ،اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں
نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف حجازی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں زون نگران و کابینہ نگران اسلامی
بہنوں نے بھی شرکت کی ۔
عرب شریف کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرری کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول سمجھائے نیز رمضان ڈونیشن کےلئے کوششوں
کو تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام04 اپریل 2021 ءکوہالینڈ (Holland) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam) اور دین ہاگ (Den Haag) کی تقریبا 18 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈچ (Dutch) میں” زکوۃ کی برکتیں“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو زکوۃ کی فضیلت و اہمیت بیان کی
نیز اپنی زکوۃ دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔
یورپ کے ملک
ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام03 اپریل2021ء کو یورپ
کے ملک ڈنمارک( Denmark) میں بذریعہ
اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں”آمدِ رمضان مرحبا“
کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان کی برکتیں
لوٹنے کا ذہن دیا نیز رمضان میں اچھے اچھے اعمال کے ساتھ دعوت اسلامی
کے دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین
ریجن کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈنمارک،اسپین، ہالینڈ،آسڑیا ، بیلجیم ،
جرمنی اور سویڈن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
شب و روز کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے
کا ذہن دیا نیز شب و روز کے تحریری مقابلے
کےلئے کوشیش کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 4 اپریل 2021ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک
ڈنمارک (Denmark) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔
کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کی کارکردگی لیتے ہوئے اس کے لئے اپنی
کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔ کورس فیضان تلاوت قرآن
کے نکات سمجھائے اور اس کی خوب تشہیر کرنے کا ذہن دیا۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
55 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
93
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
151 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
324
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
163 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ
درودپاک روزانہ پڑھے۔
218اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 3 اپریل 2021ء کو نارتھ امریکہ ریجن
کے ملک امریکہ( America)میں 8 دن پر مشتمل
کورس بنام ”رمضان کیسے گزاریں؟ “کا
اختتام ہوا۔ اس کورس میں کم و بیش30 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال رمضان ،لیلۃ القدر
کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات سے بریف کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 03 اپریل2021ء کو یورپین یونین ریجن
کے ملک اٹلی(Italy) میں 8 دن پر
مشتمل کورس بنام ”رمضان کیسے گزاریں؟ “کا
آغازہوا جس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
اس کورس میں روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال
رمضان ،لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔