دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک عرب شریف  میں 9 مقامات پر ون ڈے سیشن اور 12 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 210 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نےاموات سے سبق حاصل کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اموات سے عبرت حاصل کرنے ، موت کی تیاری کرنےاور ہر وقت اپنی موت کو یاد رکھنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔