دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 29 جولائی 2021ء کو  یوکےساؤتھ یارکشائر (South Yorkshire)کابینہ میں دینی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو چندفقہی مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم (North Birmingham)میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے میں شجرۂ عالیہ قادریہ کے شعروں کی تشریح، مدنی مذاکرہ کی دوہرائی اور اصلاحی بیان کیا گیا۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  29 جولائی2021ء کو یوکےکے شہر ناٹنگھم (Nottingham) میں اصلاح ِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” نماز کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے،نمازخشوع وخضوع کے ساتھ ادا کرنےاور نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے) کے زیر اہتمام جولائی 2021ء میں یوکے برمنگھم ریجن آسٹن(Aston) میں 5 طالبات نے قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کیا۔ اس موقع پر ان طالبات کے امتحان کا سلسلہ بھی ہوا جن میں تین طالبات نے ممتاز جبکہ دو نے بہتر پوزیشن میں کامیابی حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  28 جولائی 2021ء کو یوکے کے شہر آئلسبری اور لوٹن(Aylesbury and Luton )میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 38اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  للبنات کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن میں مکتوبات و اوراد عطاریہ کے 3 بستے (Stalls) لگ رہے ہیں جہاں سے اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کا روحانی علاج کرتی ہیں اور فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ دیتی ہیں۔

ماہ جولائی 2021 ء میں اسلامی بہنوں کو کم و بیش 45تعویذاتِ عطاریہ دئیے گئے اور 85 اورادوظائف بتائے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن میں 3 مقامات بلیکبرن، راچڈیل اور اولڈہم ( Blackburn, Rochdale, Oldham) پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”نماز کے فضائل“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر ذاکر چوہدری (South Yardley, Birmingham Ward) نے دورہ کیا جہاں انہیں جامعۃ المدینہ، مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔

ذمہ داران کی جانب سے کونسلر ذاکر چوہدری کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھے۔

کونسلر ذاکر چوہدری نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم میں کونسلر صداقت میاں (گیریٹس گرین وارڈ) اور سابق کونسلر بشارت داد کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے مقامی سطح پر قومی اور عالمی سطح ہونے والے دعوت اسلامی کے مختلف دینی کاموں پر بریفنگ دی جبکہ دیگر دینی کاموں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جن میں دعوت اسلامی کمیونٹیوں کے ساتھ منسلک ہونے کے مختلف طریقے (مرکز پر مبنی کام ، آؤٹ ریچ اور ڈی منسلک کام) شامل تھے۔شخصیات کو شعبہ یوتھ ڈیپارٹمنٹ، پریزن ڈیپارٹمنٹ اور ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا۔ بعدازاں شخصیات کو فیضان مدینہ کا دورہ بھی کروایا گیا جس پر صداقت میاں اور سابق کونسلر بشارت داد نے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کا خوب سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دلائی۔


دعوت اسلامی ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری، ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ کے نگران محمد شہزاد عطاری اور ہیڈ آف ویلز اینڈ برسٹل یوکے کابینہ منیر رضا عطاری نے اپنے شعبہ جات کے بارے اپڈیٹ حاصل کی اور اگلے تین کے ماہ اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  29 جولائی2021ء بروز جمعرات مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیاجس میں ساؤتھ افریقہ اور یوگینڈا کی اسلامی بہنیں شامل تھیں ۔

مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نئی تقرر اسلامی بہنوں کو شب و روز کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کی سابقہ و موجودہ ملک نگران اور راجشاہی کی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور راجشاہی میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق بات چیت کی۔