کینیڈاکے
شہرتھورن کلف میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈاکے شہرتھورن کلف( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے "Unique son " کے موضوع پر
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے بچوں کودعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے شہربرامپٹن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے شہربرامپٹن( Brampton) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
عالمی
مجلس اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس اور بین
الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس
میں ملک اور بیرون ملک سے عالمی مجلس و بین الاقوامی امور کی اراکین نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں تین دن پر مشتمل ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہونے والے سنتوں بھرےا جتماع کے بارے میں تفصیلاً نکات
پڑھے گئے اور باہمی مشاورت سے نکات میں تبدیلیاں کی گئیں۔
بنگلہ
دیش راجشاہی ریجن رنگپور زون میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش راجشاہی ریجن
رنگپور زون میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک
اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز
عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر جلیل رضوان (Oldbury
Ward) نے دورہ کیا جہاں انہیں جامعۃ المدینہ،
مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔
ذمہ
داران کی جانب سے کونسلر جلیل رضوان کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن
دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو
کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھیں۔
کونسلر
جلیل رضوان نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور رواں سال اپریل میں شروع ہونے
والے معاشرتی منصوبوں خصوصاً صفائی ستھرائی اور Fly-tippingمہم
کی بہت تعریف کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس
موقع پر نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری، ممبر شعبہ FGRFویسٹ
مڈلینڈ یوکے وسیم عطاری اور ممبر شعبہ FGRFویسٹ مڈلینڈ
یوکے عبد الوحیدعطاری موجود تھے۔
کونسلر محمد اخلاق کا برطانیہ آسٹن میں جامعۃ المدینہ
گرلز کی عمارت کا وزٹ

کونسلر
محمد اخلاق (Ward
End, Birmingham UK Ward) نے برطانیہ کے شہر آسٹن میں
قائم دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے انہیں
عمارت کا وزٹ کروایا۔
ذمہ
داران نے کونسلر محمد اخلاق کو جامعۃ المدینہ میں دی جانے والی تعلیم اور
اسلامی بہنوں میں والے دینی کام کا تعارف پیش کیا۔
کونسلر
محمد اخلاق نے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کو خوب سراہا اور جامعۃ المدینہ گرلزکے
قیام پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
برطانیہ کے شہر آسٹن کے لائٹ ہاؤس میں ”Speeding Kills
“ورکشاپ کا انعقاد
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم برطانیہ کے شہر آسٹن کے لائٹ ہاؤس میں ”Speeding
Kills “کے نام
نوجوانوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ تیزی کے نتائج کے بارے میں شعور
اجاگر کیا جاسکے۔
ورکشاپ
میں لوگوں کی تیز رفتاری، اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار، تیز رفتاری سے
ہونے والے سنگین زخمیوں کے واقعات،اہلِ خانہ کے لئے حادثے کے بعد کی زندگی، رفتار
کی حد میں ڈرائیونگ کی اہمیت اور دیگر امور پر رہنمائی کی گئی۔بعد ازاں اس بات کی
رہنمائی کی گئی کہ حد سے زیادہ چند MPH سنگین حادثے کا سبب کیسے بن سکتی ہے۔
کونسلر
اخلاق (Ward
End ward) نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کو تیزرفتاری
کے نتائج سے آگاہ کیا۔
.jpg)
دعوت
اسلامی ہماری آنے والی نسل کو بااختیار بنانے اور ان کو نوجوانوں کے مابین ہونے
والے مسائل سے نمٹنے کے لئے مڈلینڈز برطانیہ میں یوتھ فورم کا آغاز کیا ہے۔
اس
سلسلے میں پہلا ایونٹ برمنگھم برطانیہ کے اسٹورن یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں یوتھ
فورم کے متعدد ممبران نے شرکت کی۔
ممبران
نے اسٹوڈنٹس کے درمیان county lines/drugsکے حوالے سےSpeech
کی اور اس مسئلے سے کیسے نمٹنا ہے اس حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر محمد ادریس نے دورہ کیا
جہاں انہیں جامعۃ المدینہ، مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی
بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔
ذمہ
داران کی جانب سے کونسلر محمد ادریس کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن
دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو
کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھیں۔
کونسلر
محمد ادریس نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور رواں سال اپریل میں شروع ہونے
والے معاشرتی منصوبوں خصوصاً صفائی ستھرائی اور Fly-tippingمہم
کی بہت تعریف کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
بنگلہ
دیش ریجن کی فینی زون بندرٹیلا ڈویژن میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں بنگلہ دیش CTG
ریجن کی CTG
فینی زون بندرٹیلا ڈویژن میں اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو اور رسالہ نیک
اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال
کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے
شہر پولوکوانے (Polokwane) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور گھر درس دینے ، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے ، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتےساؤتھ افریقہ
کے مختلف شہروں(ویلکم،
جوہانسبرگ ، پیٹرماریٹزبرگ) میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”قربانی کرنا سنت ابراہیمی
ہے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے اور نیک کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن دیا۔