دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہر برامپٹن(Brompton) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اچھی اور بری لالچ “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی والے تمام کاموں میں حریص بننے کی اور اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے کی نیزدینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء کے پہلے ہفتے  کینیڈا کے مختلف شہروں برامپٹن( Brampton) اورمونٹریال(Montreal) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات نے ” اعلیٰ حضرت کی کرامات“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اولیائے کرام کی عزت و تعظیم اور ان کے فیوض و برکات سے فیضیاب ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام  05 اکتوبر 2021ء کو رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکےریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز مدارس کی کارکردگی، مدارس میں طالبات کے ٹیسٹ کا نظام ، اجیر و غیر اجیر ٹیسٹ کا نظام ، کورسز کا شیڈول اور سو فیصد تقررکے حوالے سے بات چیت ہوئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی  کی ڈویژن پراتو( Prato)میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ” پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز محفل نعت کے نکات سمجھاتے ہوئے تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی کی ڈویژن بریشیا(  Brescia) میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ” پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ماہ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ تقسیم رسائل کرنے کا ہدف دیا۔

 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی  کی ڈویژن برکسن( Brixen)، پراتو( Prato)، روم(Rom) اور ماچیراتا ( Macerata) میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا ۔

شعبہ علاقائ دورہ پر مقرر ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے متعلق نکات سمجھائے، بذریعہ جوائن کال ریجن نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بیلجیم (Belgium) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں برسلز اور انٹورپ کی 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”کرامات اعلیٰ حضرت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام   بیلجیم (Belgium) کے شہرانٹورپ ( Antwerp)میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین (Spain) کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) اورتا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام ”تفسیر سورۂ نور“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت اسلامی بہنوں کو سورۂ نور کا تعارف اور تفسیر سے متعلق معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں( جوہانسبرگ ، کیپ ٹاؤن، ڈربن، پیٹرماریٹزبرگ ، پولکوانے ، لیسوتھو، پریٹوریا، ویلکم) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار 280 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” کرامت اعلیٰ حضرت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے احکامات بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لے کر خدمت خلق کرنے کی ترغیب دلائی ۔