دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   بیلجیم کے شہر انٹورپ( Antwerp )میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”درودِ و سلام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


سری لنکا کے شہر کولمبو میں دعوت اسلامی کے نگران سری لنکا مشاورت محمد انس عطاری نے حاجی محمد اقبال قادری (ڈپٹی میئرکولمبو) سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

نگران سری لنکا مشاورت نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ربیع الاول میں چراغاں اور جلوسوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈپٹی میئر اقبال قادری نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ اس سال سری لنکا میں حکومتی سطح پر عیدمیلاد النبیﷺ“کا جشن منایا جائے گا جبکہ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2021ء کو رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی بہنوں کے  مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا آسڑیلیا ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزاسلامی بہنوں کی مدارس کی کارکردگی، مدارس میں طالبات کے ٹیسٹ کا نظام ، اجیر و غیر اجیر ٹیسٹ کا نظام ، کورسز کا شیڈول اور 100٪تقررکے حوالے سے بات ہوئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2021ء کو رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی بہنوں کے  مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کاسری لنکا کی ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزاسلامی بہنوں کی مدارس کی کارکردگی، مدارس میں طالبات کے ٹیسٹ کا نظام ، اجیر و غیر اجیر ٹیسٹ کا نظام ، کورسز کا شیڈول اور 100٪تقررکے حوالے سے بات ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  سینٹرل افریقہ ریجن کہ ملک کینیا میں دو مقامات (نیروبی اور ممباسا) میں تین دن پر مشتمل ”بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے بہت خوبصورت انداز میں اسلام میں بیٹی کے کردار کو سمجھایا اور بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے مختلف امور پر تربیتی مدنی پھول دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے پولکوانے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کی ملک سطح نگران اسلامی بہن کا اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

ملک سطح نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کروانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کے متعلق نئے اہداف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کی ملک سطح نگران اسلامی بہن کا شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں ساؤتھ افریقہ میں شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز زیادہ سے زیادہ اردو اور انگلش میں کورسز منعقد کروانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم(Welkom) میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کی ملک سطح نگران اسلامی بہن نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی۔

نگران اسلامی بہن نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز دینی ماحول سے منسلک ہونے اور شارٹ کورسز کرنے کا بھی ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام  12 اکتوبر 2021ء رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ساؤتھ امریکہ ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزاسلامی بہنوں کی مدارس کی کارکردگی، مدارس میں طالبات کے ٹیسٹ کا نظام ، اجیر و غیر اجیر ٹیسٹ کا نظام ، کورسز کا شیڈول اور 100٪تقررکے حوالے سے بات ہوئی۔