ستمبر2021ء میں دعوتِ اسلامی کے  شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کولکتہ ، اجمیر،بریلی) ،یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر، اسکاٹ لینڈ ، آئر لینڈ ، بریڈ فورڈ،عرب شریف، آسٹریلیا ملبرن ،آسٹریلیا سڈنی، نیوزی لینڈ، ترکی ، کینیڈا ،موزمبیق ، موزوزو ، سویڈن، ڈنمارک ، فرانس ، اٹلی ، ہالینڈ، ساؤتھ افریقہ ، ساؤتھ کوریا ، چائنہ ، سری لنکا ، ایران ، یواے ای، پاکستان(ریجن کراچی ، اسلام آباد ، لاہور) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے کورس بنام ”تفسیر سورۂ ملک“ کا انعقاد 272 مقامات پر کیا گیا جن میں تقریباً 5ہزار633 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند فرمایا اور دعوت اسلامی کے لئے دعائیں بھی کی نیز1ہزار 731اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،719 نےاسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے اور 133 نے دارالسنہ میں ہونے والے رہائشی کورسزمیں داخلہ لینے کی نیتیں کیں۔