
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ءکے دوسرے ہفتے کینیڈا
کے مختلف شہروں ( Montreal, Brampton, Thorncliffe,
Calgary ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش67 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے”اپنی اصلاح کیسے کریں“کے
موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر
کرنے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی
کے ساتھ شرکت کرنے اور رسالہ نیک اعمال پر
عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا
کے شہرتھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
کے شہرتھورن کلف(
Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اوردینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک بلجئیم میں 5دن پر
مشتمل”شمائل مصطفی ٰ کورس “کا آغاز

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام11 اکتوبر 2021ءکو یورپین یونین ریجن کے ملک بلجئیم( Belgium )میں
5دن پر مشتمل”شمائل مصطفی ٰ کورس “کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش 15اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل ،
خصائص وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی
گئیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام11 اکتوبر 2021ءکومدنی ریجن کے ملک کویت میں 5دن پر مشتمل”شمائل مصطفی ٰ کورس “کا
آغاز ہوا جس میں کم و بیش 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل ،
خصائص وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی
گئیں۔
آسٹریلیا
کے شہر سڈنی میں بذریعہ انٹرنیٹ کابینہ
سطح پر مدنى مشورے کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی
میں بذریعہ انٹرنیٹ کابینہ سطح پر مدنى
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ سطح مشاورت اور ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
كابینہ نگران اسلامی بہن ”ظاہر اور باطن كيسا ہونا چاہیے“ کے موضوع پر ترغیبی
بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے
ہوئے تربیت کی ربیع الاوّل شریف میں محفلِ ميلاد اور سنتوں
بھرا اجتماع کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
آسٹریلیا
کے شہر سڈنی کے 5 مختلف ڈویژنز میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ستمبر2021ء کے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے 5 مختلف ڈویژنز (اوبرن،بلیک ٹاؤن، ليكمبا،
ليورپول اور روکڈیل ) میں بذریعہ
انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 132 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامى نے مختلف ڈویژنز میں مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاكره دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
یورپین
یونین ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 09 اکتوبر 2021ء کو رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہن کا یورپین یونین ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز مدارس کی کارکردگی، مدارس میں طالبات کے ٹیسٹ کا نظام ، اجیر و غیر اجیر کے ٹیسٹ
کا نظام ، کورسز کا شیڈول اور 100٪تقررکے حوالے سے اہم امور پر ماہم بات چیت کی گئی۔
کینیڈا
کے شہر مسی ساگا میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اپنی اصلاح کیسے کی
جائے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز حقوق
العباد تلف کرنے سے بچنے کا ذہن دیا۔

دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت (مانچسٹر ریجن) میں ماہ ستمبر 2021ء میں لگنے
والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد: 04
بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:73
تعویذات
عطاریہ کی تعداد:136
ا
ورادِ عطاریہ کی تعداد: 63
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہن کی تعداد: 01
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 05
یوکے
کی شعبہ اصلاِح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں )کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی شعبہ اصلاِ
اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم، مانچسٹر، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن
سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن یوکے کی مجلس
مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے نیز اس کا follow upرکھنے کے
حوالے سے رہنمائی کی جبکہ مزید عاملاتِ نیک اعمال بڑھانے کے لئے نکات پیش کئے۔
یوکے
لندن ریجن ویسٹ لندن کابینہ کی جملہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کو یوکے
لندن ریجن کی ویسٹ لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نےاپنی کابینہ کی جملہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الاول و ربیع الآ آخر کے مدنی پھول سمجھائے نیز دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کمزوریوں کو دور کرنے کے حل کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت کو عام کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا، جن مقامات پر آن لائن اجتماعات ہو رہے ہیں انہیں بالمشافہ اجتماع کرنےکے حوالے سے بھی کلام کیا، ذمہ دار اسلامی بہنوں کوبھرپور ترغیب دلا کر اچھی اچھی نیتیں بھی کروائی گئیں اور دینی کام کے اہداف بھی طے کئے گئے۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ماہ ستمبر 2021ءمیں یوکے لندن ریجن کےمختلف علاقوں ہنسلو،ولزڈن گرین ،والتھم سٹو ،ایسٹ ہام،
الفورڈ (Walthamstow, Hounslow,
Willesden Green, Ilford, East Ham)
میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 78اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ شرکت کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔