دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم پیش 513اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقےٹوٹنگ اور  لوٹن(Tooting and Luton)میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو فقہی مسائل اور مختلف امور سے متعلق نکات فراہم کئے گئے۔


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  یوکےمانچسٹر ریجن میں ماہِ اکتوبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:96

دئیے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:238

ا ورادِ عطاریہ کی تعداد:149

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 14


 دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام بلجئیم کے شہر( Brussels and Antwerpen )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلجئیم (Belgium) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے تربیت کی نیز 7 نومبر2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے اور ہدف پورا کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  بلجئیم (Belgium) کے شہر ہوبوکین (Hoboken) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ شب و روز پر مقرر کابینہ اسلامی بہن نے”شان مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہم العالیہ نےرسالہ”فیضان امام احمد بن حنبل“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی کم و بیش 2ہزار724 اسلامی بہنوں نے رسالہ” فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


U.A.Eمتحدہ عرب امارات کا تیسرے بڑے شہر شارجہ میں 10 دن کے لئے کتب میلہ (Book Fair) شروع ہوچکا ہے جس میں تقریباً 80 ممالک کے مکاتب اپنا اسٹال لگاتے ہیں۔

اس کتب میلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ العربیہ کے تحت بھی بک اسٹال لگایا گیا ہے جس میں مکتبۃ المدینہ (دعوت اسلامی) سےشائع ہونے والی مختلف کتب و رسائل موجود ہیں۔

اس کتب میلے (Book Fair)کا آغاز 3 نومبر 2021ء سے ہوچکا ہے جو 13 نومبر 2021ء تک جاری رہے گا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ میں بچوں کے لئے انگلش کورس بنام Bless mawlid کا انعقاد کیا گیا جس میں 45 بچوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں بچوں کو پیارے آقا مصطفیٰﷺ کی ولادت اور ان کی سیرت نیز سرکار ﷺ کی زندگی کے واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں 


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے  کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننےوالوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل “پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی تھی ۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 3ہزار 491 اسلامی بہنوں نے رسا لہ ”فیضانِ امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی جس میں اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے  ٹیلی تھون کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا  ٹیلی فون کے ذریعے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہن کو نئے اہداف دیئے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔