دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 اکتوبر 2021ء کو  ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع اولال میں میلاد کروانے کا ذہن بھی دیا گیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 04 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام افریقن عرب ریجن نگران اور انڈونیشیا  ریجن کی سابقہ نگران اسلامی بہن نے اپنے ملکوں کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ٹیلی تھون کا طریقۂ کار بتایا گیااور اس کے اہداف بھی دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن  کا نئی مقرر ہونےوالی انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں ملائیشیا کی ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ملائیشیا کے جملہ دینی کاموں کے بارے میں مختصر شیڈول بنانے کی کوشش کی گئی ، تقرریوں کے اہداف دیئے گئے اور توجہ دے کر کس طرح کام کو بڑھانا ہےا س پر مدنی پھول دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا بنگلہ دیش کی ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں سلہٹ ریجن کی زون و کابینہ کی کمزوریوں کو دور کرنے پر اہم امور پر مشاورت کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف طے کیے گئے۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”کرامات اعلیٰ حضرت “ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ستمبر 2021ء کے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے 4 مختلف ڈویژن اوبرن،بلیک ٹاؤن، ليكمبا، اور روکڈیل( Auburn, Blacktown, Lakemba, and Rockdale) میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں انڈونیشیا ریجن اور افریقن عرب ریجن کی نگران اسلامی بہنوں نے اپنے ملکوں کی اسلامی بہنوں کا مشورہ لیا ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دینی کام بڑھانے کے لئے صوت حال کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  ہجویری ریجن کے ملک ایران میں 5 دن پر مشتمل ”تفسیر سورۂ ملک کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ ملک کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ نیز تفسیر سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوت اسلامی کی  مجلس بین الاقوامی امور کے زیر اہتمام بیرون ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اجمیر ،ممبئی،دہلی ریجن سمیت ساؤتھ افریقہ ،یوکے ،یوگنڈا،تنزانیہ اورکوریا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کتاب اصلاح کے مدنی پھول سے چند مدنی پھول سنائیے ، ماہنامہ خواتین کی ویب ایڈیشن میں شائع کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کی ترقی کے لئے وقتاً فوقتاًمدنی مشوروں کا  انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں بذریعہ زوم لنک ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے ارکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں جامعۃالمدینہ میں تدریس کی خواہشمند اسلامی بہنوں کو تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے تصدیق کروانے کے پوائنٹس طے کئے گئے۔گراف کے ذریعے اگست2021ء تا ستمبر 2021ءکی کارکردگیوں کا فالواپ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کرم سے کئی شعبہ جات میں ترقی ہوئی ہے۔جامعۃالمدینہ گرلز اور روحانی علاج کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی اپنے شعبے میں درپیش مسائل پیش کئے جن کا باہمی مشاورت سے حل نکالا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے احکامات بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لے کر خدمت خلق کرنے کی ترغیب دلائی۔