دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن میں بھی بڑی اسلامی  بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے جہاں اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ تادمِ تحریر ساؤتھ افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کم و بیش 17درجات لگ رہے ہیں جن میں 19مدرسات اپنی دینی خدما ت سرانجام دے رہی ہیں جبکہ ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 119 ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماہ  ستمبر 2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے علاقوں (جوہانسبرگ ، ویلکم، ڈربن، پیٹرماریٹیزبرگ ، پولکوانے، پرٹیوریا کیپ ٹاؤن، لیسوتھو) میں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی کارکردگی موصول ہوئی جن کی مجموعی طورپر رپورٹ پیش خدمت ہے۔

اس ماہ 2ہزار 103 اسلامی بہنوں نے مکمل مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام  ستمبر 2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں دو مقامات پر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کا آغاز ہوچکا ہے جن میں اسلامی بہنیں ذوق وشوق کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔مزید داخلے جاری ہیں۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کو مختلف اعضاء زبان اور نگاہوں کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ اکتوبر 2021ء کی پہلی پیر کو ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں قفل مدینہ منایا گیا جن میں کم وپیش 242 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 783اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن نے دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کا ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس میں تمام  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی نیز شیڈول اور دینی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی گئی۔انفرادی کو شش کرتے ہوئے کم از کم دو گھنٹےدینی کاموں میں مصروف رھنے کا ذہن بھی دیا گیا جبکہ گھر درس اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام ”تفسیر سورۂ نور“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت اسلامی بہنوں کو سورۂ نور کا تعارف اور تفسیر سے متعلق معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں( جوہانسبرگ ، کیپ ٹاؤن، ڈربن، پیٹرماریٹزبرگ ، پولکوانے ، لیسوتھو، پریٹوریا، ویلکم) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار 280 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” کرامت اعلیٰ حضرت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے احکامات بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لے کر خدمت خلق کرنے کی ترغیب دلائی ۔


  دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں گزشتہ دونوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی شعبہ شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب وروز شعبہ کی اہمیت بتاتے ہوئے شعبے میں کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا نیز انہیں نئے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا   جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع اولال میں میلاد کروانے کا ذہن بھی دیا گیا ۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعہ کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم و بیش 2ہزار777 اسلامی بہنوں نے رسالہ” بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔