دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 10 جولائی 2020 بروز
جمعہ یورپین ریجن کے ملک اٹلی ( Itlay) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا۔جس
میں ڈویژن اور حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے 8 مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے
سے اہم نکات پیش کرتے ہوئے ذمہ داران سے مدنی کاموں کے اہداف بھی لئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جولائی 2020ء کو
کینیڈا کے ڈویژن مسی ساگا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے ذیلی ذمہ داران
کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ماہانہ اجتماع کا آغاز کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے والی سے اہداف دیئے۔ نگران اسلامی بہن
نے آئندہ ماہ ہونے والے کورسز کے حوالے سے مشاورت کی۔
برمنگھم کے مختلف شہروں میں ڈویژن
ذمہ داران اور مدنی حلقے کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
11جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
U.Kکے شہر برمنگھم کے مختلف شہروں (برٹن،ڈربی،پیٹربرو،نوٹیگھم،لیسٹر) میں مدنی مشورہ ہوا جن میں ڈویژن ذمہ داران اور مدنی
حلقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن مدنی حلقے کو مزید بہتر انداز میں منعقد
کرنے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
U.Kکے شہر برمنگھم میں مختلف کابینات کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
11جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
U.Kکے شہر برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف کابینات
(کونٹوری،بلیک کنٹری،برٹن،ڈربی،پیٹر
برو،نوٹیگھم،لیسٹر) کی نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی اور شیڈول کا جائزہ
لیا اور مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو
ماہ ذوالحجۃ الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے قربانی کے حوالے سے اہداف دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 جولائی 2020ءکو U.K
لندن کے شہر والتھم سٹو (Walthamstow) اور اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو(Glasgow) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں48
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے حضرت موسٰی علیہ السَّلام کی شان
و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور موسٰی علیہ السَّلام کے معجزات کے
بارے میں بتایا۔ ہفتہ وار اجتماع میں اسلامی بہنوں کوراہ خدا میں مشکلوں پر صبر
کرنےاور دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔
9جولائی 2020ء کو اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس
کے زیر اہتمامU.Kکے شہر برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی عطیات بکس کی ریجن نگران اسلامی بہن
نے شعبہ مدنی عطیات بکس کے مدنی کاموں کو مزید مضبوط بنانے اور قربانی کے حوالے سے
اہم نکات پیش کئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا
اور اہداف بھی دیئے۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ کے ڈویژن یوباسٹی( Yuba
city )میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 51 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے ”ناچاقیوں کے اسباب“ پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کوعلم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے گھر درس شروع کرنے اور گھر
میں مدنی ماحول بنانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 12 جولائی 2020 ءکو کینیڈا
کے شہرمانٹریال میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا
38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے” حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو اجتماعی قربانی میں حصہ ملانے نیز طہارت کورس میں شرکت کا
ذہن دیا۔
دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ
نگران اسلامی بہن نے ذوالحجۃ الحرام کے مدنی کاموں کےحوالے سے نکات پیش کئے نیز
اجتماعی قربانی کےلئے خوب کوشش کرنے اورپاکستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں کو اپنی
قربانی کے جانور کی کھال دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلانے کے حوالے سے ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 جولائی 2020ء کو یوکے شہر
برمنگھم اور گردونواح میں مختلف مقامات پر(ایسٹ،نارتھ،ساوتھ،سیٹرل
برمنگھم ) آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 144 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت
اسلامی نے” حضرت موسیٰ علیہ
السَّلام کی شان و عظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کا تعارف، شان و عظمت، معجزات وکمالات اور دیگر معلوماتی
نکات پیش کرتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔
اسکاٹ لینڈ ریجن
، گلاسکو کابینہ نگران اورایڈن برو کابینہ نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ ریجن ، گلاسکو
کابینہ نگران اورایڈن برو کابینہ نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے
ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور جو اہداف
طے کیے گئے تھے اس کا فالو اپ کیا۔
ماہانہ دو سنتوں
بھرے اجتماعات کو ہفتہ وار کرنے کی کوشش
کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے والی طالبات کو
دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا جائے اور خود پڑھ کر دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب دلائی جائے اس حوالے
سے ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے کی تمام ریجن نگران
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں یوکے کی ریجن نگرا ن اسلامی
بہن نے کارکردگی وقت پر اور درست ملنے پر حوصلہ افزائی کی نیز تعزیت اور عیادت فارم کے حوالے سے وضاحت کی۔
یوکے میں مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھنے والیوں کے لیے
ناظرہ کورس کرنے کے خواہشمند اسلامی بہنوں کے نام کی لسٹ تیار کرنے کے حوالے سے
کلام کیا۔