نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  2 تا 8 ربیع ُالاٰخر 1442ھ تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

278اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

403اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

516اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار102 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

812 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

521 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار596 ، لندن ریجن سے 2ہزار313، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار116، برمنگھم ریجن سے 5ہزار516، آئرلینڈ سے 97 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 321 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا14ہزار959اسلامی بہنوں نے رسالہ ” فیضانِ غوثِ اعظم“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ایسٹ مڈلینڈ(East Midlands) کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 68 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز ہدف بنا کر کام کرنے کا ذہن دیا،انگلش میں مدنی کام بڑھانے اور مبلغات ومعلمات بنانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لندن( London)ریجن كی سلاؤ لندن(Slough London) کابینہ میں ہونے والے 26 روزہ ”مدنی قاعدہ کورس“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو درست تجويد كے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنا سکھایا گیا۔ کورس کے اختتام پر امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو(Scotland Glasgow) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”علمِ دین سیکھنے کی فضیلت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، اجتماعات میں شرکت کے ذریعے علم دین حاصل کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے شہر مانچسٹر( Manchester)میں 4 مقامات پر محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”حضور ﷺ کی سیرتِ مبارکہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو "سیرتِ مصطفی" کتاب پڑھنے، سنتوں پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر( Manchester) ریجن میں نیٹ کے ذریعے شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ٹیلی تھون میں اپناحصہ شامل کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر شخصیات خواتین نے ٹیلی تھون کےلئے 14 یونٹس جمع کروائے جبکہ مزید یونٹس جمع کروانے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یوکے راچڈیل(Rochdale)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اس کے ساتھ ساتھ مستعمل پانی اور اسراف کے مسائل بھی سکھائے۔


   اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر واٹفورڈ(Watford)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام پچھلے دنوں  یوکے کے شہر ایلفورڈ(Ilford)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے  دنوں یوکے کے علاقے لیسٹر (Leicester) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔تربیت کے بعد اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں اور اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام اکتوبر 2020ء کے آخر سے لےکر26 نومبر 2020ء تک یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر میں تقریباً 99 محافل   نعت منعقد كى گئی جن میں 2ہزار513 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان محافلوں میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔