دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن کے شہرپیٹربرو(Peterborough) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے
یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
343اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
442اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
640اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1646 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔
801 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
608 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”اذان کی برکتیں“ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 3002 ،
لندن ریجن سے 2ہزار233، بریڈ فورڈ ریجن سے 13ہزار419، برمنگھم ریجن سے 6 ہزار356،
آئرلینڈ سے 60 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 405
اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔ مجموعی طور پر تقریبًا25ہزار475اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”اذان کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے برمنگھم
علاقوں ساؤتھ برمنگھم اور سینڈول میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم علاقوں ساؤتھ برمنگھم اور سینڈول ( South Birmingham and Sandwell )میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ
جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے میں
مانچسٹر ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کےشعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے میں مانچسٹر ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
مشاورتوں نے شرکت کی۔
اصلاحِ اعمال کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی
فارمز سمجھائے نیز پچھلے ماہ کی کارکردگی
کا اس ماہ کی کارکردگی سے تقابل کیا اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس
میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
Under Majlis e Kafan Dafan for Islamic Sisters in West
Midlands Birmingham a Kafan Dafan Tarbiyati Ijtima was held via Skype on
Tuesday 16th February 2021 in Urdu, which approximately 56 sisters took part.
A muballigha of Dawateislami did a bayan on the time
of death, method of bathing and shrouding the deceased. Also Israaf (wastage)
was discussed.
A Q&A session also took place in which sisters
made it apparent they had, for the first time, learnt the shrouding in
accordance to Sunnah, whereas previously sisters had told us they have been
dressing up the deceased otherwise. In this regard the muballigha guided them
and the sisters expressed their gratitude for this opportunity and interest in
the course.
Positive feedback was given. Sisters who attended
intend to join future Kafan Dafan Ijtima'at as it was well informed and caused
them to remember death. Intentions were also made to read the Tajheez o Takfeen
book.
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک ہالینڈ( Holland )میں
بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ (Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
محاسبۂ نفس کرواتے ہوئے روزانہ نیک اعمال
کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے علم دین حاصل کرنے
کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین حاصل کرنے
اور اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز 8 دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور انفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 فروری 2021ء کو
ہالینڈ( Holland ) میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں دین ہاگ (Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی کم وبیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح
اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اس فانی دنیا میں رہ کر زیادہ
سے زیادہ عبادت کرنے کا ذہن دیا نیز آخرت کے لئے نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18فروری 2021ءکو یوکے لندن ریجن کےعلاقے ریڈنگ(Reading) میں محفل نعت كا انعقاد كيا گیا جس میں 24اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”احترام مسلم“کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو حسن اخلاق اپنانے اور صلح کے فوائد کے
نکات پیش کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام19 فروری2021ء کو آئرلینڈ( Ireland) میں محفلِ نعت كا انعقاد كيا جس میں 35اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”موت برحق ہے “کے موضوع
پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مرحومین کے لئےایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبے شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام3 تا 5 مارچ2021ء کو یوکے کے شہر اولڈہم (Oldham)میں انگلش میں”جنت و دوزخ کیا ہیں؟“کورس ہوگا۔
اس کورس
میں جنت و دوزخ کیا ہیں؟ اور جنت و دوزخ کہاں ہیں؟ نیز اس کے علاوہ دیگر معلومات
فراہم کئے جائیں گے۔اس کورس کی مدت 3 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔
اس آن لائن
کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ فرمائیں:
گزشتہ ہفتے یوکےمیں
ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت10
تا 16 فروری 2021ء تک گزشتہ ہفتے یوکےمیں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
374اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
489اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
640اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار643 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
916 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
675 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔