دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام22 اور23 فروری2021ء کو یوکے
مانچسٹر ریجن کے علاقے لیونشلم (Levenshulme) میں”بیٹی کا
کردار کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں
16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس
میں اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق سکھایا گیا نیز
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔
یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ
یارکشائر کے مختلف علاقوں میں اجتماعات کا
انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام17 تا 23 فروری2021ء تک یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ
یارکشائر کے مختلف علاقوں ہیکمونڈ وائک، ریوین
اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ ،
ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل، شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ (Heckmondwike,
Ravensthorpe, Witikerbatley, Saviletown, westtown, Stockton, Middlesbrough,
Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham,
Huddersfield, wakefield and Batley )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 968 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام17 تا 23 فروری2021ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر،
بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن
(Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham,
Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 886 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے
کی تر غیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی برسٹل (Bristol) کابینہ میں ”فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش
13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسلامی بہنوں کا تاثرات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ بہت
آسان طریقے سے ہمیں زکوۃ اور نصاب کے بارے میں بتایا گیا ، فقیر اور مسکین میں کیا فرق ہے، مال تجارت کیا
ہے اور کس کو زکوۃ دے سکتے ہیں اس کے علاوہ مزیدبہت سے اہم مسائل سیکھنے کا موقع
ملا۔
یوکے برمنگھم ریجن
میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام گز شتہ دنوں یوکے
برمنگھم (Birmingham)ریجن میں فنانس ڈیپارٹمنٹ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد
کم و بیش 69 تھی۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے حوالے سے اہم نکات پیش کرتے ہوئے رواں سال دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کو فروغ دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامى کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 23 فروری 2021ء کو یوکے ویسٹ یارکشائر کے علاقے ہالی فیکس(Halifax) میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 19 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ڈوسبری (Dewsbury)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا نیزمستعمل پانی کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر والتھم
سٹواور ہیرو (Walthamstow, Harrow) میں اصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مجموعی طور پر کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرےبیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی
کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
آئرلینڈریجن میں مختلف مقامات پرہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے آئرلینڈ(Ireland)ریجن میں مختلف مقامات پرہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن
میں 39اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے
کی تر غیب دلائی۔
یوکےاسکاٹ لینڈ
ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےاسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ(Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم و بیش 130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے
کی تر غیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22
فروری 2021 ء کو یوکےبرمنگھم(Birmingham) ریجن میں محفل
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 17شخصیات و دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے مانچسٹر ریجن لنکشائر کابینہ میں کی مدرسۃ المدینہ
بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام 22 فروری 2021ء کو یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن لنکشائر
کابینہ میں کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 10 ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
یوکے مانچسٹرریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کےلئے ڈونیشنز جمع کرنے پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے رواں سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشنز جمع کرنے اور
شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔