اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma) ،بیسوس (Besós)، سانت کرست (Sant Crist) اور مونتکادا (Montcada) وغیرہ
علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 284 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر
دم وابستہ رہنے اور عملی طور پر دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔
یوکے مانچسٹر ریجن کے 5 علاقوں میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے 5 علاقوں بلیکبرن (Blackburn)، پریسٹن (Preston)، نیلسن (Nelson)، برنلی (Burnley)، ایکرنگٹن (Accrington) میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد
کیا گیا جن میں 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومسکرانے کے دینی و
دنیوی فوائد قراٰن و احادیث کی روشنی بتائے گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے
مونتکادا (Montcada) میں پہلی بار بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں
آخرت کی تیاری کے متعلق اہم نکات پیش کئے۔ دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے کورنییا
(Cornellá) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 11 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح پر مقرر کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز
مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے جرمنی( Germany) میں دو مقامات پر
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیاجن میں فرانکفرٹ (Frankfurt ) اور اوفن باخ( Offenbach) وغیرہ شامل ہیں۔
ان اجتماعات میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر
دم وابستہ رہنے اور عملی طور پر دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن (Sweden )میں”سوشل
میڈیا کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں
کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئےنقصانات بیان کئے اور اس کا کم سے کم استعمال کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی چینل
دیکھنے اور خصوصاً ہر ہفتہ کو براہ راست ہونے والے مدنی مذاکرے کو دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے نارتھ برمنگھم میں ”فیضان زکوۃ کورس“ کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
برمنگھم ریجن کے علاقے نارتھ برمنگھم(North Birmingham) میں ”فیضان
زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوة دینے کے فضائل، نہ دینے کی وعیدیں
اور زکوة کے مسائل سکھائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو آگے
بڑھانے کےلئے دعوت اسلامی کو اپنی زکوة و صدقات دینے کی ترغیب دلائی گئی۔
برمنگھم ویسٹ
مڈلینڈز کابینہ میں12 مقامات پر ون ڈے سیشن بنام ” واقعۂ معراج “کا انعقاد ہو رہا ہے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 4 مارچ سے لے کر 9 مارچ2021ء تک
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز( West
Midlands) کابینہ میں کم وبیش 12 مقامات پر ون ڈے سیشن بنام ” واقعۂ معراج “کا انعقاد ہو رہا ہے جو کہ بذریعہ اسکائپ منعقد ہوگا۔
جو اسلامی بہنیں اس بابرکت اجتماع میں شرکت کرنا
چاہتی ہیں وہ اپنی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں یا اس ای میل آئی
ڈی پر رابطہ کریں:
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں اردو اور انگلش ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش112 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے، مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن
ریجن کے علاقوں لوٹن اور آئلسبری (Luton
and Aylesbury)میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش33 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے 4علاقوں ایکرنگٹن (Accrington)، اولڈہم (Oldham)، بلیکبرن (Blackburn) اور نیلسن (Nelson) میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش
58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز پانی
کے اسراف سے بچنے پر مدنی پھول دیئے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
مانچسٹر (Manchester)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں انگلش
ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورسیکھنے کی اہمیت پر اور
باطنی بیماریوں کو دور کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے نیزدینی کاموں کو مزید بڑھانے
اور کارکردگیوں میں بہتری لانے کے اہداف
دئیے۔