دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام23 اپریل2021ءکو یوکےکے راچڈیل
ڈویژن (Rochdale Division) میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تلاوت کی
فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خصوصاً رمضان المبارک میں کثرت سے
تلاوتِ قراٰن کرنے کا ذہن دیا نیز نیک
اعمال کے رسالے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کےدینی
کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے
یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کےدینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
1ہزار234اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے
کی سعادت حاصل کی۔
525اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
472اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار409 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
1ہزار46 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
577 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
یوکے کے شہر والتھم اسٹواور ایلفورڈ میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 22 اپریل2021ء کو یوکے کے شہر والتھم اسٹواور ایلفورڈ میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم وبیش 36اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ
نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”کام
کی باتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار984
، لندن ریجن سے 1ہزار941، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار405، برمنگھم ریجن سے 6ہزار 831،
آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 455 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے
کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا18 ہزار 689 بار رسالہ
”کام کی باتیں“ پڑھا یا سنا گیا۔
یوکے مانچسٹر
ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن
میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش802 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”خاتون جنترضی اللہ عنہا کی شان
عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سیرت فاطمہ رضی اللہ عنہ پر عمل کرنے کا
ذہن بھی دیا، آخر میں اجتماعی دعا بھی کی
گئی۔
نیو یارک میں
5 مختلف مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی
آئی لینڈ، برائٹن بیچ، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، نیو جرسی(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, New Jersey) پر بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
اسلامی بہنوں نے”تلاوت قراٰن اور مسلمان“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان
المبارک میں زیادہ سے زیادہ تلاوتِ قراٰنِ
پاک کرنے کا ذہن دیا نیز زکوٰة، فطرہ، مدنی عطیات اور صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی
ترغیب دلائی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”کام کی باتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا)کی
تقریباً941 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کام کی باتیں“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل
کی۔
کینیڈا کے شہر
مونٹریال میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
کے شہر مونٹریال میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”رمضان کے فضائل “
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان میں گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز عاملاتِ نیک اعمال بننےکا ذہن دیا۔
کینیڈا کے
مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے کینیڈا کے
مختلف شہروں برامپٹن ، تھورن کلف، کیلگری
اور مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 132اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” خاتون جنت کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی محبت وعظمت دل میں بسانے اور ان کے رستے
پر چلنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) کے شہر روٹرڈیم ( Rotterdam )میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 7 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار اسلامی
بہن نے” فیضان رمضان“ کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو اس با برکت مہینے کا احترام کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادات اور نیک کام میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اٹلی کی دو
مختلف ڈویژن بریشیا اور برکسن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 22اور 23اپریل 2021ء کو اٹلی کی
دو مختلف ڈویژن بریشیا(Brescia) اور برکسن ( Brixen)میں بذریعہ
اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں
تقریبًا 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ علاقائی دورہ پر مقرر یورپین یونین ریجن نگران
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی
اپنی ڈویژن میں نیکی کی دعوت کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی ۔
آخر میں
اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مقامی اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
395 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
89
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
201 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
376
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
115 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ
درودپاک روزانہ پڑھے۔
233اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا