دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل
اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو مجلس مشاورت بنانے کا ذہن دیا تاکہ دینی کام مزید
اچھے انداز سے کئے جا سکیں۔
کینیڈا کے شہر
سری اور ریجائنہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 مئی2021ء کو کینیڈا
کے شہر سری اور ریجائنہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو”مکہ شریف کی شان و عظمت “ کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال جائزہ لینے کی
ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ میں سننے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہر
مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار نیکی
کی دعوت کا تربیتی حلقہ
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مونٹریال میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار نیکی کی دعوت کا تربیتی
حلقہ منعقد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے اورانفرادی کوشش کے
ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہر
مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ تربیتی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 مئی2021ء کو کینیڈا کے شہر مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ
ماہانہ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور
تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی مشورے کے حوالے سے کچھ مدنی پھول دئیے
نیز آٹھ دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہکسی ایک مدنی رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں
سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل
ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”ارشاداتِ امام احمد رضا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار723 ، لندن ریجن سے 2 ہزار
187، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 727، برمنگھم ریجن سے 6 ہزار 273، آئرلینڈ سے 88 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 472 بار اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی
سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا18ہزار470 بار رسالہ ”ارشاداتِ امام احمد
رضا“ پڑھا یا سنا گیا۔
گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کےدینی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کےدینی
کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
442اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
390اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
458اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار611 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
909 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
540 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے
ڈویژن بارسلونا (Barcelona )کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس
میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی اچھی نیتوں اور اخلاص کے ساتھ خوب خوب دینی خدمات سر انجام دینے کی تر غیب دلائی۔
مئی 2021ء کے
آخری ہفتے ناروے میں 4 مقامات پر بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی 2021ء کے آخری ہفتے ناروے (Norway )میں
4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد جن میں حاگیرود(Haugerud)،شیسمو کھوشے(Skedsmokorset)،فیورست(Furuset)اور گرورد (Grorud)وغیرہ علاقے شامل ہیں، ان اجتماعات میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوے اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف ، آپ کا ذوق عبادت اور
علمی خدمات کے حوالے سے نکات پیش کئےنیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے ذریعہ علم
دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
Weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at conducted Glasgow and Edinburgh
(Scotland Region, UK)
Under the supervision of Dawat-e-Islami, from 19th to 23rd
May 2021, weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at were conducted in Glasgow and
Edinburgh (Scotland Region, UK). Approximately, 100 Islamic sisters had
the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Bayans on the topic ‘impeccable
character of Ala Hazrat’, explained the attendees (Islamic
sisters) the
qualities of the impeccable character of Ala
Hazrat and described his religious efforts. More so, she gave the attendees (Islamic
sisters)
the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged
them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami,
attend the weekly Ijtima’ and take part in the religious activities.
Under the supervision of Majlis Islah-e-A’maal, an Islah-e-A’maal
Ijtima was conducted on 25th May 2021 in Glasgow (Scotland, UK). 13 Islamic sisters had the privilege of
attending this great Ijtima’.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring
Bayan and gave the attendees (Islamic sisters) the mindset of abstaining from sins, doing good deeds with ease, making
accountability of their deeds regularly and improving their Akhirah.
Under the supervision of Majlis Islah-e-A’maal, an Islah-e-A’maal
Ijtima was conducted on 24th May 2021 in Accrington, UK. 25 Islamic
sisters had the privilege of attending this great Ijtima’.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring
Bayan on the topic ‘excellence of recital’ and gave the attendees (Islamic
sisters) the
mindset of learning the Holy Quran correctly with Tajweed from Madrasa-tul-Madina (Baalighaat).
Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online Madani Mashwarah was
conducted on 25th May 2021 in Manchester Region, UK. Nigran and all
responsible Islamic sisters from Manchester Region and Burnley Division had the
privilege of attending these spiritual Ijtima’.
Nigran Islamic sister (Manchester Region) analysed
the Kaarkardagi
(performance) of
the attendees
(Islamic sisters),
did their Tarbiyyah and provided the points on a positive mindset. Moreover, she
gave them the mindset of watching the Madani Muzakirah regularly and increasing
their efforts for the weekly booklet.