Kaarkardagi about Madani activities carried
out last week in European Union Region
In order to save Muslims from sins and make
them pious, Sheikh-e-Tariqat Ameer Ahl-e-Sunnat introduced the campaigns of
different religious activities to be carried out on a daily basis. Some glimpses
of the religious activities carried out by Islamic sisters in European Union
Region are as follows:
42 Islamic sisters had the privilege of
reciting one part of the Holy Quran daily.
96 Islamic sisters had the privilege of
reciting a half part of the Holy Quran daily.
196 Islamic sisters had the privilege of
giving Dars at home daily.
328 Islamic sisters had the privilege of
reciting Durood-e-Pak daily for 313 times.
100 Islamic sisters had the privilege of
reciting Durood-e-Pak daily for 1200 times.
133Islamic sisters had the privilege of
reading a book daily for 12 minutes.
Sunnah-inspiring Ijtima’ held in Denmark (Europe)
via Skype in local language
Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah-inspiring
Ijtima’ was held in Denmark (Europe)
via Skype in local language in the second week
of June 2021. Approximately,
12 Islamic sisters had the privilege of
attending this spiritual Ijtima’.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan
on the topic ‘how to develop greed for good deeds’, gave the attendees (Islamic sisters) the information about the
religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged them to take part in the
religious activities practically.
Under the supervision of Dawat-e-Islami,
Sunnah-inspiring Ijtima’at were held in many areas of Badalona Division, Spain
in the second week of June 2021. These areas included Artigues, La Salut, Sant
Crist, Santa Coloma, Besos Mar, etc. Approximately, 128 Islamic sisters
had the privilege of attending these spiritual
Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Bayans on the topic
‘qualities of Madinah’, gave the attendees (Islamic
sisters) the information about the religious activities of
Dawat-e-Islami and encouraged them to take part in the religious activities
practically.
یوکے ریجن میں
شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ ہوا جس میں برمنگھم، لندن، مانچسٹر،
اسکاٹ لینڈاور بریڈ فورڈ کی زون سطح شارٹ
کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ
کارکردگی جدول، کارکردگی دینے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیزشعبے کے
دینی کاموں کو مضبوط کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اوربچوں اور ٹین ایجز کے لئے نئے مختصر کورسز ڈیزائن
کرنے کے لئے مشورے ہوا، نئے مدرسات تیار کرنے کے لئے تربیتی سیشن رکھنے پر بھی مشاورت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
مئی2021 ء میں یوکے برمنگھم ، لندن ،
مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ اوربریڈ فورڈ ( Birmingham,
London, Manchester, Scotland, Bradford )میں دیگر ذرائع سے کورسز فیضانِ تلاوتِ قراٰن
کورس ، ماہ رمضان بخشش کا سامان ، تفسیر سورۂ رحمٰن کورس کا 89 مختلف مقامات پر
انعقاد ہواجن میں کم و بیش 2 ہزار 821 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے بہت
اچھے تاثرات کا اظہارکیااور 377اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے،
321اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں
کیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون 2021ء کے دوسرے
ہفتے ناروے (Norway) میں مقامی زبان
نارویجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 17 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فرانس (France) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں چھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں
بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے(Norway) کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز ای رسید اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی آن لائن
جمع کروانے کے متعلق معلومات فراہم کی نیز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والی اجتماعی
قربانی میں خود حصہ لینے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
مئی 2021ء کی
پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ڈنمارک میں یوم قفل منایا گیا
شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا
آغاز فرمایاچنانچہ مئی 2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ڈنمارک میں یوم قفل منایا گیا جس میں الحمد للہ عزوجل !33 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش
شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 2 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی۔
مئی 2021ء کی
پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ناروے میں
یوم قفل منایا گیا
شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا
آغاز فرمایاچنانچہ مئی 2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ناروے (Norway) میں یوم قفل منایا گیا جس میں الحمد للہ عزوجل !28 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 11 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ
4 اسلامی بہنوں نے ایام قفل منائے۔
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام مئی 2021ء میں یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم،
ڈنمارک ، اٹلی اور ہالینڈ میں بذریعہ اسکائپ تفسیر ڈیلی کلاسز کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 145 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان ڈیلی کلاسز میں اسلامی بہنوں کو روزانہ قراٰن پاک کی تلاوت ، تر جمہ کنزالعرفان و تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل ہوتی ہے
جبکہ فقہ ڈیلی کلاسز میں تقریبا ً 46 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 جون2021ء کو یورپین
یونین ریجن کی مختلف کابینہ کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی، ڈنمارک ،بیلجیم، آسٹریا، جرمنی،
سویڈن، ہالینڈ اور فرانس کی کابینہ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور وقت پر شیڈول جمع کروانے پرذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔