دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  راچڈیل اور بری میں ماہانہ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دارلمدینہ کی یو کے لیول ذمہ دار اسلامی بہن نےاور یوکے کی نگران اسلامی بہن نے مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نماز کے مفسدات و مکروہات سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔