15 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کے زیرِ اہتمام
بورے والا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
Thu, 24 Dec , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں بورے والا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
اور ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شعبے کا تعارف پیش کیا اور شعبے کی اہمیت کو
اجاگر کیا نیز مختلف مقامات پر مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کا ذہن دیا، ہر سطح پر
شعبے پر تقرر کا ہدف دیا اور شعبے کے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔