دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن پاکپتن زون ،بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ حیات میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ شب وروز ذمہ دار اور کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے شبِ معراج کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔