28 شوال المکرم, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ مزارات اولیاء دعوتِ اسلامی کے
ذمہ دار شہزاد احمد عطاری نے دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ کیماڑی
ڈسٹرکٹ کے بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف دینی کاموں میں شرکت کی ۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے حضرت سیدنا افضال شاہ چشتی علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری دی اور مزار انتظامیہ سے ملاقات کرتے
ہوئے انہیں حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری
علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں مزار پر ہونےوالے 6 دن کی تقریبات میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک
دن کے اجتماعِ ذکر ونعت کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: شعبہ مزاراتِ اولیاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)