پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
حیدرآباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ
پاکستان حاجی مشکور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔
بعداجتماع ٹنڈو آدم کے مدنی قافلہ ذمہ داران کا
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ نے’’ ایک مدنی قافلہ ذمہ دار کو کیسا
ہونا چاہیئے‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے علاقائی دورہ اور سال 2022ء میں مدنی قافلوں کی پلاننگ بالخصوص 4، 5،
6 فروری 2022ء کو تین دن اور 11 فروری 2022ء کو ایک ماہ کےلئے سفر کرنے والے مدنی قافلوں پر کلام کیا جس پر کم و بیش 4
اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)