21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 ستمبر 2024ء کو عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”محفلِ بغداد“ کے انتظامات کے سلسلے میں
ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و معاون
رکنِ شوریٰ حاجی محمد عابد عطاری اور نگرانِ شعبہ حج و عمرہ محمد تسلیم رضا خان
عطاری نے مختلف امور پر کلام کیا جبکہ سابقہ ایونٹ ”استقبال حجاج کرام“ کی
رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزید بہتر انتظامات کے اہداف اور نئے انتظامی
امور کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش
کی۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)