5 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم الفیصل مرکز نابینا
افراد میں مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں ہاسٹل
میں موجود نابینا افراد شریک ہوئے۔
نگران
شعبہ حاجی حنیف عطاری نے ” وقت کی اہمیت اور اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے“کے موضوع پر
بیان کیا اور نابینا افراد کو رمضان اعتکاف کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار ذیلی شعبہ نابینا
افراد قاری خالد عطاری اور فیصل آباد ڈویژن
ذمہ دار عابد علی عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )