15 نومبر2022 بروز منگل صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر سرگودھا میں احکام ِمسجد کورس منعقد کیا گیا جس میں مسجد انتظامیہ، ائمہ مساجد و ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے احکامِ مسجد،چندہ،وقف اور متولی کے چند ضروری مسائل بیان کرتے ہوئے ان کے مطابق عمل کرنےنیز اپنی مساجد کو نمازیوں سے آباد کرنےکا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے شرکائے مدنی مشورہ کو مسجد کی تعمیرات، مرمت ، آمدن اور خرچ کا باقاعدہ نظام بنانےجبکہ ماہانہ وسالانہ کی بنیاد پر تمام معاملات کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کی دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونےوالی ٹیلی تھون مہم میں چندہ جمع کرنے کرنے کے متعلق ذہن سازی کی جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)