26 محرم الحرام, 1447 ہجری
لیاری ٹاؤن، کراچی کے علاقے آگر ہ تاج کالونی
میں قائم جامع مسجد دعا میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں شرکاکو تجہیز و تکفین
کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار یاسر عطاری نے حلقے
میں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا
نیز اس کی فضیلت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسماعیل عطاری، یوسی
ذمہ دار فرید عطاری اور یوسی نگران عبدالمناف عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول موجود
تھے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)