8 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
Tuesday, May 6, 2025
دعوتِ اسلامی کے تحت8 جنوری 2020ء کو مانچسٹر ریجن
کے علاقے (گریٹ ہاروڈ، بریرفیلڈ، آشٹن انڈر لائن، بولٹن، لانگ سائٹ، کرمپسل، چالٹن، برنج، لیونژوم، بری،
بلیک برن، راچڈیل) اور لندن ریجن
کے علاقے(سلاؤ ، ایسٹ لندن، لوٹَن لندن) میں مختلف
مقامات پردعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیشں 686 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنےاورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران
اجتماع ”یاسَمِیعُ“ کا ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ ان
اجتماعات میں اوراد و وظائف کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔