اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت یکم تا 26 جولائی 2019 عیسوی کو پاکستان بھر میں 333 مقامات پر غیر رہائشی 26 دن کے ”مدنی قاعدہ کورس“ منعقد کئے گئے جن میں تقریبا 6 ہزار 554 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس مدنی کورس میں مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھایا گیا اور قرآن کریم پڑھنے کی بنیادی باتیں سکھائی گئیں۔
اسی طرح اس کورس کے فوراً بعد اسلامی بہنوں کے شعبہ مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت 25 جولائی 2019 سے 12 دن کے رہائشی ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ کا آغاز ہوا۔ یہ مدنی کورس پاکستان میں 17 مقامات پر جاری ہے جن میں کم و بیش 600 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قرآن پاک پڑھانے کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے، فرض علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں بیان کی جا رہی ہیں اور دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔