21 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد
زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور اراکین زون اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے ”ہدف بنا کر کام کرنا“کے
موضوع پر ترغیبی بیان کیااور سالانہ ڈونیشن زیادہ سے زیادہ کرنے کے مختلف طریقے بتائے نیز
ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کے اہداف دیتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔