دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شارٹ کورسز کے تحت اسلامی بہنوں کو علمِ  دین کی روشنی سے آراستہ کرنے کے لئےملک و بیرونِ ملک میں مختلف مدنی کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔تاہم مجلسِ شارٹ کورسز کے تحت یوکے کے شہر ڈربی میں 30 دن پر مشتمل” فیضانِ علم کورس“ 8جولائی 2019ء سے جاری ہے جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت بالخصوص جامعات المدینہ للبنات کی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔