دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت یوکے ،کےشہر(Walthamstow) سات دن پر مشتمل ”فیضانِ حج و عمرہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں 10 اسلامی بہنیں اس سال حج کی سعادت پانے والی بھی شامل تھیں۔اس مدنی کورس کےاختتام پر اسلامی بہنوں نے سلسلہ عالیہ قادریہ میں داخل ہونے ، دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے اور سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں بھی کیں ۔