اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کی غمخواری کا جذبہ لئے مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ کے تحت یوکے، کے شہر بریڈ فورڈ میں شافعی زون کے بستہ ذمّہ داران کا دہرائی اجتماع منعقد ہوا۔ دہرائی اجتماع میں ان کی تربیت کی گئی اور شعبے کے متعلق نکات بیان کئے گئے۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو تعویذاتِ عطاریہ کا بستہ پابندی سے لگانے اور دعائے صحت اجتماعات منعقد کروانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ، محمد جنید عطاری مدنی،رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ )