دعوتِ اسلامی کے تحت یکم جنوری تا 7 جنوری2020ء کو یوکے میں مختلف مقامات پرتقریباً 89 سُنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیشں 3313 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنےاورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں بھی حصہ لینے کا ذہن دیا۔