قرااٰنِ پاک
کے شہید اوراق کی حفاظت کے لئے وزارت مذہبی امور میں اہم اجلاس، نگران مجلس تحفظ
اوراقِ مقدسہ کی شرکت
قراٰنِ پاک کے شہید اوراق کی حفاظت اور جدید ری
سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر
صدارت 26 فروری2020ء کو وزارت مذہبی امور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے پاکستان سطح کے نگران محمد شاہنواز عطاری سمیت دیگر عہدیداران
نے بھی شرکت بھی کی۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق
قادری نے کہاکہ مقدس اوراق کی حفاظت اور ری
سائیکلنگ کیلئے نجی فلاحی تنظیموں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کرینگے، قرآن پاک کی
تکریم اور حفاظت مسلمانوں کا اہم دینی فریضہ
ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ قرآن پاک کی
مختلف خدمات میں ایک عمل اسکی حفاظت بھی ہے، مقدس اوراق کی حفاظت کیلئے جدید ترین
ری سایکلنگ پلانٹ کی جگہ کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے، علما ئے کرام کی رائے کی
روشنی میں عظمت قرآن پر جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔
نگرانِ مجلس محمد
شاہنواز عطاری نے کہا کہ عالمگیر تحریک دعوتِ
اسلامی قرآن مجید کی حفاظت کے پیشِ نظر ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ دعوتِ
اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے فی
سبیل اللہ خدمت سر انجام
دینے والے کارکنان نے پاکستان کے 616شہروں میں ایک لاکھ 17 ہزار 808 مقدس اوراق کے
باکسز اورآٹھ سو بڑے ڈرم مختلف مدارس، مساجد ،مارکیٹوں، بازاروں اور ٹاؤنز وغیرہ میں نصب کئے ہوئے ہیں جنہیں ہر ماہ خالی کرکے محفوظ
مقام پر منتقل کیا جاتا ہے۔
نگرانِ مجلس محمد
شاہنواز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ پاکستان بھر میں 240 اسٹو
رزمختلف شہروں میں قائم ہوچکے ہیں جہاں عارضی طور پر مقدس اوراق لا کر رکھے جاتے ہیں۔
فی سبیل اللہ خدمت سر انجام دینے والے کارکنان کی بات کی جائے
تو 25 ہزار کے قریب اسلامی بھائی ایسے ہیں جو باکسز
خالی کرنے، شرعی طریقے کار کے مطابق محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں معاونت
کرتے ہیں۔
مجموعی کارکردگی کی بات کی جائے تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! اب تک ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد بار دانے ( یعنی بوریاں) شرعی طریقے کار کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول کے بنائے ہوئے 102قراٰن محل میں محفوظ (ٹھنڈے ) یا دفن کئے جا چکے ہے۔