دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12جنوری2020ء بروز اتوار وہاڑی ملتان میں نگرانِ مجلس نے مدنی حلقہ لگایا جس میں جامعۃ المدینہ کے ناظم صاحب اور اساتذہ کرام نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس نے اوراق مقدسہ کا ادب اور اس کی حفاظت سے متعلق بیان کرتے ہوئےجامعۃ المدینہ میں اوراق مقدسہ کے بکس لگانے اور ذمہ دار کا تقرر کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئےجس پرجامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام نے اوراق مقدسہ کے بکس ہر کلاس میں لگانے،  جامعۃ المدینہ میں ڈرم لگانے اور ذمہ دار کا تقرر کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ:محمد بلال مدنی، ملتان ریجن ذمہ دار)