28 شعبان المعظم, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 فروری 2025 ء
کو ڈسٹرکٹ وزیر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم
عطاری اور نگران مجلس مولانا محمد افضل عطاری مدنی
نے اسلامی بھائیوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ساتھ ہی 12 دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا
جس پر ذمہ داران نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحفے بھی دیئے گئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)