دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےتحت 24جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک لاہور واہگہ ٹاؤن میں واہگہ ٹاؤن کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں لاہور ریجن،رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ،  جنوبی زون لاہور اور مجلس کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئےہر ماہ کابینہ میں 313 باکسز لگانے کا ہدف دیا۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)