14 رجب المرجب, 1446 ہجری
حافظ آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقات، ڈسٹرکٹ بار میں میلاد اجتماع کرنے پر مشاورت
Mon, 16 Oct , 2023
1 year ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
14 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حافظ آباد میں مختلف شخصیات
سے ملاقات ہوئی۔
ڈویژن ذمہ دار سفیان عطاری نےدیگر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں قصبہ ونیکے تارڑ کے SHO
مزمل عباس ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبد النعیم عطاری اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ملک وقاص رضا اعوان سے
گفتگو کرتے ہوئے بار میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)