21 رجب المرجب, 1446 ہجری
شخصیات اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی فیضان آن
لائن اکیڈمی جوہر ٹاؤن برانچ میں آمد
Thu, 5 Dec , 2024
47 days ago
گزشتہ روز بعض شخصیات اور ایک یونیورسٹی کے بعض
اسٹوڈنٹس نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم دعوتِ
اسلامی کے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کا وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ مولانا محمد رضوان
افضل عطاری مدنی نے شخصیات اور اسٹوڈنٹس
کو برانچ کا تعارف کرواتے ہوئے وہاں پڑھانے جانے والے دینی علوم کے بارے میں بتایا
نیز انہیں بھی فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
میں داخلہ لے کر مختلف کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)