دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوسی پی آئی بی میں علاقائی دورے کا انعقاد ہوا۔نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلا می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔

٭دوسری جانب یو سی پی آئی بی فیضانِ صحابیات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 41 سالہ یوم دعوت اسلامی کے حوالے سے معلومات دیں۔ آخر میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں عملی طور پر دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔