مقام: مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، جوہر ٹاؤن، لاہور، 26 اکتوبر 2025ء:

لاہور، پنجاب میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 26 اکتوبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت صوبہ لاہور کے شفٹ مینجرز کے لئے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مختلف سیشنز میں حاضرین کو اہم موضوعات پر تربیت دی گئی۔

سیشن کے آغاز میں رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے نے شفٹ منیجرز کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بالخصوص جے ڈیز (Job Descriptions) پر کلام کیا ۔

علاوہ ازیں حاضرین سے گفتگو کے دوران رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے جے ڈیز پر عمل کرنے کے فوائد اور شعبے کے کام کو احسن طریقے سے انجام دینے کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)