سکھر
ریجن میں کالجز ڈائیریکٹر ،ڈپٹی ڈائیریکٹر اور اڈینشنل ڈائیریکٹر سے ملاقات
شعبہ
تعلیم دعوتِ اسلامی کی جانب سے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں غلام مصطفے عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار ان کے ہمراہ سکھر ریجن میں کالجز ڈائیریکٹر ، ڈپٹی ڈائیریکٹر
اور اڈینشنل ڈائیریکٹر سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دی اور ہر ہفتہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دوسری
طرف ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اسلامیہ سائنس کالج کے پرنسپل
قاضی صاحب و فیزیکل ایجوکشن کالج کے اساتذہ سے ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات ا نہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات دیتے ہوئے شخصیات
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم سکھر
ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)