پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے زیر ِ اہتمام مختلف بیماریوں اور موسمی وباءسے بچاؤ کیلئے گونگے بہرے افراد کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔  مبلغین دعوت اسلامی نے تربیتی سیشن میں شریک گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو سماجی فاصلہ رکھنے، ماسک کا استعمال کرنے، سینیٹائزر کا استعمال کرنے، صابن سے باربار ہاتھ دھونے، بازاروں اور رش والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کرنے نیز چھینکنے اور کھانسنے کے انداز بھی اشاروں کی زبان میں بتائے۔

اس موقع پر اسپیشل افراد نے نوافل ادا کئے اور رب تعالیٰ کی بارگاہ میں کرونا وائرس وباء سے محفوظ رہنے اور پوری دنیا سے اس وباء کے خاتمے کے لئے دعائیں بھی کیں۔